تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

جنسی مناظر فلمانے سے قبل انوراگ کشیپ نے مجھ سے ماہواری کی تاریخیں پوچھیں

اداکارہ امرتا سبھاش، جو حال ہی میں لسٹ اسٹوریز 2 میں نظر آئی تھیں، اپنی اداکاری کے لیے تعریفیں حاصل کر رہی ہیں۔ سیزن کی ایک قسط میں اسے ایک کام والی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو مالکن کے گھر میں اسکے بستر پر اسکے شوہر کے ساتھ سیکس کرتی ہے۔ جب کہ اس قسط۔میں انکی پرفارمنس کو سبھی کی جانب سے سراہا جا رہے ہیں، امرتا اس ایپی سوڈ میں اپنے سیکس مناظر کے لیے سرخیاں بنا رہی ہیں۔ اب تازہ ترین انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انوراگ کشیپ کے ساتھ مباشرت کے اس سین کی شوٹنگ کیسے کر پائیں۔ حال ہی میں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس طرح کے مناظر کو سنبھالنے والے مرد اور خواتین ہدایت کاروں میں کوئی فرق ہے، تو انہوں نے وہ وقت یاد کیا جب سنوراگ کشیپ نے سیکس سین کے لیے ان سے پوچھا تھا کہ انکی ماہواری کی تاریخیں کب ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ جنسی طور پر اشتعال انگیز مناظر کی شوٹنگ میں آرام دہ محسوس کریں۔ ان کے مطابق انوراگ کشیپ اس حوالے سے ایک حساس ڈائریکٹر ہیں۔

جواب دیں

Back to top button