تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پولیس کی ملزمان کے ساتھ ڈانس پارٹی ، 9 اہلکار برطرف

پولیس کا ملزمان کے ساتھ ڈانس پارٹی ، 9 اہلکار برطرف

سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکاروں کو ملزمان کے ساتھ ڈانس پارٹی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار ملزمان کے ساتھ ایک ڈانس پارٹی میں لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ان کے سامنے ڈانس گرلز رقص کر رہی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی کے پولیس اہلکاروں کی ملزمان کے ساتھ ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا شارق کمال صدیقی نے نو اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آر پی او شارق کمال صدیقی کا کہنا ہے کہ ’قانون سب کے لیے برابر ہے۔ کسی غیرقانونی اور غیراخلاقی سرگرمی میں ملوث اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ محکمہ پولیس کے لیے بدنامی کا سبب بننے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button