تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کا نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع

سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔

عمران خان وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کےذریعےلاہور ہائیکورٹ سے درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ سے یکجہتی کی ریلی نکالنے پر تھانہ مارگلہ اسلام آبادمیں مقدمہ درج کیا، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بلا جواز مقدمہ درج کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، مقدمےمیں درخواست گزار عدالت میں مؤقف پیش کرنے کیلئےحاضر ہونا چاہتے ہیں۔

دائر درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ تحقیقات میں پیش ہونے سے قبل پولیس گرفتار کر لے گی، استدعا ہے کہ عدالت تحقیقات میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button