تازہ ترینتحریکخبریں

حقیقی آزادی مارچ : عمران خان 26 نومبر کو بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے ، ذرائع

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے کے معاملے پر عمران خان نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور تیاریوں کے متعلق آگاہی حاصل کی۔

ٹیلیفونک رابطوں میں عمران خان کی روانگی کے معاملات پر مشاورت کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچنے پر اتفاق کیا گیا۔راولپنڈی میں کتنے روز قیام ہوگا فیصلہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کیا جائے گا۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ قافلوں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے صوبائی وزراء خیمہ بستی میں قافلوں کی میزبانی کے ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو 25 نومبر تک راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سینٹرل پنجاب سے پی ٹی آئی کے قافلوں کو 26 نومبر دوپہر ایک بجے سے پہلے راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button