پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں، اداروں سے سیاسی مداخلت کا مطالبہ نہیں کیا، صرف نئے انتخابات چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے ملکی معاملات کو سدھارا جا سکتا ہے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کوئی ضد، کوئی انا نہیں، سیاستدان ہمیشہ راستے تلاش کرتا ہے، الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔