تازہ ترینخبریںدنیا

ترکیہ میں فیک نیوز پھیلانے پر تین سال سزا کا قانون منظور

ترکیہ کی پارلیمان نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر فیک نیوز پپھیلانے پر تین سال قید کا قانون منظور کرلیا۔

یہ نئے قوانین ترکیہ میں عام انتخابات سے 8 ماہ پہلے نافذ کیے گئے جسے ترک صدر رجب طیب ایردوان حکومت کی میڈیا پر گرفت مضبوط کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

جمعرات کو ترکی میں اس قانون کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے اسکی شدید مخالفت کی۔

اپوزیشن کے ایک رکن براک ایربے نے احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنے موبائل فون کو ہتھوڑے سے توڑ دیا۔

گزشتہ دسمبر میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ: آج کے دور میں سوشل میڈیا جمہوریت کیلئے ایک خطرہ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی پر نظر رکھنے والے ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں میڈیا فریڈم انڈیکس میں 180 ممالک میں سے ترکی کو 149 ویں درجے پر رکھا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button