تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: افتتاحی تقریب کے دوران ہی پُل ٹوٹ گیا

شدید بارشوں کے دوران دریا عبور کرنے کی خاطر بنایا گیا پُل ناقص تعمیراتی مواد کے استعمال کے باعث افتتاحی تقریب میں ہی ٹوٹ گیا۔

افریقا کی ریاست ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو کا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو کر حکام کے تمسخر کا باعث بن رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریا عبور کرنے کے لیے پُل کی تعمیر سے قبل اسی جگہ لکڑیوں سے بنا ایک عارضی پل تھا جو اکثر و بیشتر ٹوٹ جاتا تھا، عوام کو اس پریشانی سے نجات دلانے کی خاطر مضبوط پل کی تعمیر کی گئی تھی۔

افریقی صحافی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حکام پُل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اس پل کے اوپر کھڑے ہیں، جو فیتہ کاٹتے ہی ٹوٹ جاتا ہے اور حکام لڑکھڑا جاتے ہیں۔

اس موقع پر حکام میں ایک خاتون بھی شامل تھیں، جو پُل کے ٹوٹنے سے خوف زدہ ہوکر مدد طلب کرتی ہیں جس پر سیکیورٹی اہلکار فوراً آگے بڑھ کر انہیں باحفاظت پل کی دوسری جانب لے جاتے ہیں جبکہ دیگر مرد حکام اپنی مدد کے تحت پل عبور کرتے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں ایک صارف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر اس پُل کی تعمیراتی لاگت لاکھوں ڈالرز میں ہو تو حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یہ پیسے عوام کی جیب سے ہی گئے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یوں لگ رہا ہے جیسے فیتے نے ہی اس پل کو سنبھال کر رکھا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button