تازہ ترینجرم کہانیخبریں

افغان پاسپورٹس پر سموں کا غیر قانونی اجرا، پشاور میں چھاپے کے دوران 10 افراد گرفتار

افغان پاسپورٹس میں ٹیمپرنگ اور سموں کے غیر قانونی اجرا پر پولیس نے چھاپہ مار کر پشاور سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر افغان پاسپورٹ پر سموں کی غیر قانونی فعالیت، افغان پاسپورٹوں میں ٹیمپرنگ اور جعلی ویزوں پر سموں کے اجرا پر پشاور میں تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔
پی ٹی اے کے مطابق ’چھاپے کے دوران مجموعی طور پر 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔‘
مشتبہ افراد کے قبضے سے 450 افغان پاسپورٹس، تین لیپ ٹاپ، چار پی سیز اور  15موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے
پی ٹی کا کہنا ہے کہ چھاپے کا مقصد سموں کے غیر قانونی اجرا کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button