تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن کی قومی اسمبلی کے تین افسران کے خلاف درخواست

 تحریک انصاف کی (سابق) رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت دو افسران کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال، ہراسانی، اور نشانہ بنانے پر درخواست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کو سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، ایڈیشنل سیکرٹری شمعون ہاشمی اور ڈی جی پروٹوکول وسیم چوہدری کے خلاف تحقیقات اور انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں انہوں نے ایسے واقعات کا ذکر کیا ہے جن میں قومی اسمبلی کے افسران کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اور رکن اسمبلی کا پاسپورٹ قبضے میں رکھنے کے الزامات عائد کیے اور ثبوت جمع کروائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button