تازہ ترینخبریںدنیا

جاپانی حکومت کی نوجوانوں کو زیادہ شراب پینے کی تلقین

جاپانی حکومت اپنی نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ شراب پینے پر زور دے رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں شراب سے حاصل ہونے والے ٹیکس کی آمدنی میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے نوجوان نسل پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شراب پئیں۔

جاپانی سروے کے مطابق جاپان کی نئی نسل اپنے والدین کے مقابلے میں بہت کم شراب پی رہی ہے جس کی وجہ سے ٹیکس ریونیو میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

نوجوانوں کو زیادہ شراب پینے کی ترغیب دلانے کے لیے حکومت کی جانب سے جاپان بھر میں مقابلوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شراب سے حاصل ہونے والے ٹیکس میں کمی آنے کے بعد ٹیکس حکام کی جانب سے ’سیک وائیوا‘  Sake Viva کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے، اس مہم کے تحت حکومت شراب کو مزید پرکشش بنانے کے طریقوں پر کام کر رہی ہے جس میں 20 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں سے شراب سے بنی نئی مصنوعات تیار کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ شراب کی جانب راغب ہو سکیں۔

جاپانی ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ  ملک میں شراب کی  مارکیٹ آبادی کے طرزِ زندگی کی وجہ سے سکڑ رہی ہے، مثال کے طور پر نوجوان نسل شراب کا کم استعمال کر رہی ہے، شرح پیدائش میں کمی آ رہی ہے اور کورونا وائرس کے سبب بھی شراب پینے کے رجحان میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب جاپانی ٹیکس ایجنسی کی جانب سے جاری کیےگئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 25 برسوں کے دوران جاپان میں اوسطاً شراب نوشی کی عادت  100 فیصد سے کم ہو کر 75 تک رہ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button