ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔
پی ٹی سی ایل سروسز ڈاؤن ہونے سے نجی اداروں، گھروں اور دفاتر کی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی اطلاع دی گئی ہے۔ ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے، جس سے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اکثر شہروں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ، آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔