تازہ ترینخبریںپاکستان

رحیم یار خان : منی بس پر ٹریلر الٹ گیا، 13 افراد جاں بحق

رحیم یارخان کے علاقے فیروزہ میں گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹریلر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیروزہ مرکزی شاہراہ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے منی بس سڑک پر گڑھے میں پھنس گئی تھی اورگڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر الٹ گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ منی بس میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک 5 زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔زخمیوں اور لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button