تازہ ترینخبریںکاروبار

سعودی عرب کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا ارادہ ہے: خبر ایجنسی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ اسی ہفتے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرنے کے معاہدے کی تجدید کرسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد بھی کرسکتا ہے۔سعودی عرب کی طرف سے اس امداد کا اعلان دو دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اور پاکستانی وزارت خزانہ نے اس خبر پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button