تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیا

مسلح شخص نے 11 افراد کو قتل کر دیا

 یورپی ملک مونٹی نیگرو میں ایک مسلح شخص نے 11 افراد کو قتل کر دیا۔

حکام کے مطابق اپنے گھر میں مقیم تین افراد کو قتل کرنے کے بعد حملے آور نے باہر نکل کر اپنی شکاری رائفل سے مقامی رہائشیوں میں سے 7 افراد کو قتل کردیا جس کے بعد ایک مقامی شخص نے گولی مار کر حملے آور کو ہلاک کر دیا ۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فی الوقت حملے آور کی جانب سے اس سنگین اقدام کے پیچھے چھپے محرکات کے حوالے سے کچھ واضح نہیں ہے تاہم واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

34 سالہ حملے آور کے حملے میں 11 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مزید 6 زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد مونٹی نیگرو کے وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button