تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ میں مون سون کے چوتھے سپیل کا آغاز

سندھ کے خطے مون سون کے چوتھے سپیل کا آغاز حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آج سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر میں 8 اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ 10 سے 15 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔ جبکہ چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ پی ڈی ایم اے نے آج رات سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خطرہ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button