تازہ ترینخبریںپاکستان

شہداء کے جنازے میں میرے شریک نہ ہونے پر غیرضروری تنازع کھڑا کیا گیا، صدر علوی

بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ شہداء کے جنازے میں میرے شرکت نہ کرنے سے متعلق غیر ضروری تنازع کھڑا کیا گیا، نفرت انگیز ٹوئٹس کی مذمت کرتا ہوں، ایسا کرنے والے ہماری ثقافت اور مذہب سے واقف نہیں۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی ہم ان کی توہین کیسے کرسکتے ہیں؟۔ پاکستانیوں کی طرح میں بھی ساری زندگی شہداء کا معترف رہا ہوں۔ شہداء کے لواحقین کے غم کا احساس ہے، جب شہداء کے گھر والے روئے تو میں بھی رویا۔ کوئی شک نہیں پاکستان ان لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران و جوان شہید ہوگئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button