تازہ ترینتحریکخبریں

شاہ محمود قریشی کی بیٹی کیخلاف کارکنوں کا احتجاج

 ملتان میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور حلقہ 157 کی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی ہی پارٹی کی امیدوار کے خلاف ملتان میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی۔

احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی امیدوار نظر نہیں آیا؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی چھوڑی ہوئی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار دیا اور کہا کہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ 2018ء سے تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ والد نے روایات کے برعکس عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے میرا انتخاب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button