Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںدنیا سے

چینی سفیر کی وائٹ ہاؤس طلبی

امریکی حکام نے واشنگٹن میں تعینات چینی سفیر کو وائٹ ہاؤس میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چین کے اشتعال انگیز اقدامات پر چینی سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین نے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا تھا جس پر چینی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل چین کی جانب سے امریکی ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی اور ان کے قریبی خاندان پر تائیوان کے دورے کے اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ نینسی پلوسی نے چین کے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود تائیوان کادورہ کیا اور چین کے اندرونی معاملات میں سنجیدگی سے مداخلت کی، چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ نینسی پلوسی نے ون چائنہ پالیسی کو پامال کیا اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!