تازہ ترینخبریںدنیا

تائیوان کے گرد چینی افواج کی فضائی اور بحری مشقیں

چین کی افواج نے تائیوان کے گرد 6 مقامات پر لائیو فائر سمیت فضائی اور بحری مشقیں شروع کر دیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی تائیوان کے گرد فوجی مشقیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

چینی فوج کا کہنا ہے کہ چینی فوج نے آبنائے تائیوان کے مشرقی حصے کے مخصوص علاقوں میں لائیو سٹرائیک مشقیں کی ہیں۔تائیوان نے چینی فوجی مشقوں کو سمندری اور فضائی حدود کی ناکہ بندی کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا تھا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہو گی۔

چین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز تائیوان کے اطراف خطرناک زون سے دور رہیں۔

چین نے تائیوان کے ارد گرد 6 فضائی علاقوں کو خطرناک زونز قرار دیا ہے، 4 سے 12 اگست تک بین الاقوامی پروازیں بند کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button