تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے21 وزرا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ اور وزرا کے محکموں کا اعلان کل عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، مراد راس، علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راجا بشارت، نوابزداہ منصور، سردار محسن لغاری، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، سردار حسنین بہادرد ریشک بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عنصر مجید نیازی، ملک تیمور، منیب چیمہ، علی عباس شاہ، راجہ یاسر ہمایوں، خرم ورک، حسین جہانیاں گردیزی، سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی کے نام پنجاب کابینہ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ اور ملک تیمور کو کھیل کی وزارت کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

دوران خطاب عمران خان نے نئے وزرا کو پیشگی خبردار کیا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت پر دفاتر آنا ہے، توقع کرتا ہوں کہ آپ 14 سے 16 گھنٹے کام کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آفس میں وقت دیں گے تو بیوروکریسی بھی وقت پر آئے گی، واضح فرق نظرآنا چاہیے کہ ہماری حکومت عوام کے لئے کام کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button