Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںدنیا سے

نینسی پیلوسی کی آمد پر چینی لڑاکا طیارے تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، تائیوان

تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کیساتھ ہی 20 سے زائد چینی لڑاکا طیارے تائیوان اور چین کی مشترکہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ 

دوسری جانب واشنگٹن سے امریکی حکام کا کہنا ہے امریکی اسپیکر کے متنازع دورے کے باعث کئی امریکی جنگی بحری جہاز تائیوان کے قریبی پانیوں میں گشت کر رہے ہیں۔

دریں اثنا ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کے مطابق چین کو اپنی علاقائی خود مختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کا دورۂ تائیوان واضح اشتعال انگیزی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!