تازہ ترینخبریںپاکستان

ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوئے 14 گھنٹے ہو گئے، تلاش کا آپریشن جاری ہے

پاکستان آرمی کے لاپتا ہیلی کاپٹر کو چودہ گھنٹے ہو گئے، پولیس ٹیمیں بھی ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی قلات پرویز عمرانی نے کہا ہے کہ پولیس ٹیمیں بھی ہیلی کاپٹر تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، علاقہ پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے، اس لیے تلاش میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

پرویز عمرانی نے بتایا کہ پولیس ٹیمیں موٹر سائیکلوں پر دشوار علاقوں میں ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں، پولیس اور ایف سی کا مشترکہ ریسکیو آپریشن کئی گھنٹے سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات لا پتا ہوا، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر پر سوار تھے، ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت دیگر 4 افسر بھی سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوئے 14 گھنٹے ہو گئے ہیں، تلاش کا آپریشن جاری ہے، ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، دوران پرواز ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا۔

ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی تھی، وندر کے قریب درگاہ سسی پنوں کے پاس ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button