تازہ ترینجرم کہانی

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر مبشر چوہدری سے  چارکروڑ کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم۔سرکل نے پاکستانی نزاد امریکی ڈاکٹر اور کاروباری شخصیت ڈاکٹر مبشر چوہدری سے  چارکروڑ کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم عادل چوہدری کمپنی کا سابق ملازم ہے

ملزم نے کمپنی کے مالک ڈاکٹر مبشر چوہدری کے اکاؤنٹس سے جعل سازی کے ذریعے چارکروڑ سے زائد رقم نکلوائی ملزم عادل نے نجی بنک میں مدعی کے اکاؤنٹ تفصیلات میں اپنا موبائل نمبر درج کیا ملزم عادل نے مبینہ طور پر بنک کے اہلکاروں سے مل کر فراڈ کیا ۔۔
ایف آئی اے سائبر کرائم نے مدعی ڈاکٹر مبشر چوہدری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اورملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں ۔۔

پاکستانی نزاد امریکی ڈاکٹر اور بزنس مین ڈاکٹر مبشر چوہدری کا کہنا کہ بیرون ممالک میں رہنے والوں کے ساٹھ فراڈ کے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ ترسیلات زر بجھوانے والوں کی حوصلہ افزائی ہو

جواب دیں

Back to top button