تازہ ترینخبریںسیاسیات

وفاقی حکومت پنجاب حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف، نیا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت ایک دن بعد ہی پنجاب حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف، پی ٹی آئی حکومت کو کمزور کرنے کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا۔

جہان پاکستان کے مطابق پنجاب میں گورنر راج لگانے کیلئے وفاق میں حکمران اتحادی سرگرم، حکمران اتحاد نے صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کو کمزور بنانے کیلیے منصوبہ تیار کرلیا ہے اور اب اس بارے میں مشاورت جاری ہے کہ وہاں ق لیگ کے 10 ارکان کو کیسے ڈی نوٹیفائی کرایا جائے۔

ذرائع کے مطابق حکمراں اتحاد نے عدالتوں سے ریلیف لینے کیلئے بھی ماہرین سے مشورے شروع کردیے ہیں جبکہ چوہدری شجاعت کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت کو نہیں چلنے دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر راج کیلیے پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے، پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد گورنر راج کیلئے راستہ نکالا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button