تازہ ترینجرم کہانیخبریں

حکومت جاتے ہی کمر درد شروع، شہباز اور حمزہ فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے منی لانڈرنگ کیس کی آئندہ سماعت پر  طلب کر لیا۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات اور حمزہ شہباز کمر درد کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button