Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

اپوزیشن کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا ہے کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سیاسی وفاداریاں بیچنے والوں کے لیے کُھلا پیغام ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر نے جمہوری اقدار اور ایوان کے اعتماد کو پامال کیا، جس نے ایوان کی بےتوقیری کی، ایوان نے اسےآئینہ دکھا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!