تازہ ترینخبریںپاکستان

مون سون کے حالیہ تین سپیلز میں 93 اموات ہوئیں: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام شہروں میں تینوں اسپیل میں بارشوں کے دوران اب تک 93 اموات ہوئی ہیں جبکہ 59 افراد زخمی ہوئے ہیں، ان اموات میں 47 بچے بھی شامل ہیں، یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بارشوں کے نقصانات سے متعلق اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

  وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ میں جولائی کے دوران بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، مون سون کا پہلا اسپیل 2 تا 11 جولائی تک جاری رہا، بارشوں کا دوسرا اسپیل 14 تا 18 جولائی تک جاری رہا جبکہ تیسرا اسپیل 23 جولائی سے اب تک جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button