تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کا یوم تشکر، عوام کا جم غفیر سڑکوں پر امڈ آیا

 سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے "یوم تشکر” منایا جارہا ہے، چیئرمین عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب میں ٓآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری رولنگ کالعدم قرار دینے، پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب مقررکرنے کے تاریخ ساز فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر شہر شہر، گاؤں گاؤں اور قریہ قریہ عوام کا سمندر امنڈ آیا ہے کہیں شاندار آتش بازی کی جارہی ہے تو کہیں ڈھول کی تھاپ پر علاقائی رقص کیا جارہا ہے، جشن کی خاص بات یہ ہے کہ خواتین کے ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعداد اس جشن میں شریک ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button