تازہ ترینخبریںپاکستان

2008 کے الیکشن میں بھی امریکی سازش ہوئی، پرویز الہٰی کا 2014 کا انٹرویو وائرل

پاکستان میں امریکی سازش کوئی نئی بات نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا 27 فروری 2014 کا انٹرویو وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ 2008 کے الیکشن میں بھی امریکی سازش ہوئی۔

پرویز الہٰی نے اس انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ 2008 کے الیکشن سے ایک دن پہلے ان کے پاس الیکشن کے سلسلے میں 3 امریکی سینیٹر آئے تھے، جن میں (موجودہ امریکی صدر) جوبائیڈن، جان کیری، اور چک ہیگل شامل تھے۔

پرویز الہٰی نے کہا امریکی سینیٹرز نے مجھ سے کہ آپ نے تعلیم کے شعبے میں اچھا کام کیا ہے، اگر آپ الیکشن جیت گئے تو ہم اسے نہیں مانیں گے۔

پرویز الہٰی نے انٹرویو میں کہا یہ سن کر مجھے غصہ آ گیا اور کہا آپ تینوں سینیٹر ہیں، آپ یہ بات کیسے کر سکتے ہیں، اگر امریکا میں آپ کے مخالفین آپ سے ایسی باتیں کریں گے تو آپ کیا کہیں گے۔

پرویز الہٰی نے کہا میں نے امریکی سینیٹرز سے کہا کہ ابھی تو نتیجہ آیا ہی نہیں اور آپ پہلے ہی ایسی بات کر رہے ہیں۔

انٹرویو میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2009 میں جب ان کے پاس رچرڈ آرمیٹیچ آئے اور ان کے ساتھ 2 گھنٹے میٹنگ ہوئی، تو چوہدری شجاعت نے ان سے پوچھا کہ ہمارے خلاف 2008 میں سازش کیوں کی، رچرڈ نے جواب دیا کہ اس سازش میں کونڈو لیزا رائس، پرویز مشرف اور طارق عزیز شامل تھے۔

پرویز الہٰی نے کہا ظاہر ہے کہ ہمارے خلاف 2008 میں سازش ہوئی تھی، مشرف کو 10 مرتبہ کہا کہ الیکشن جیسے ہو رہے ہیں ویسے ہونے دیں، لیکن محترمہ کے آنے سے پہلے ہی طے ہو گیا تھا کہ کس نے حکومت بنانی ہے۔

انھوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ اس وقت مشرف نے ہماری باتیں نہیں مانیں اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو الیکشن جتوایا، مشرف سے بات کرتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button