تازہ ترینتحریکخبریں

شہباز شریف اور کابینہ کو ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست بدھ 27 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔

درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ شہباز شریف نے ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا۔ سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ کو سرکاری دورے کرانا قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

عدالت سے درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے، عدالت ملک میں نگران وزیراعظم تعنیات کرنے کا حکم بھی دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button