تازہ ترینخبریںدنیا

رکی پونٹنگ نے بابر اور قومی ٹیم سے متعلق کیا کہا ؟

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا ٹورنامنٹ اچھا نہ رہا تو میرے خیال میں پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی کیوں کہ پاکستانی ٹیم ان پر بہت انحصار کرتی ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویب کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ریویو میں کہا ہے کہ چند برس پہلے میں نے بابر اعظم کو بہت قریب سے اور ذاتی طور پر دیکھا، پچھلے 2 برس میں وہ ہر فارمیٹ میں بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہو رہا ہے، آسٹریلیا میں اوپنرز اور نئے گیند کروانے والے بولرز کا بہت اہم کردار ہو گا جبکہ پاکستان کے اسپنرز کے لیے مشکل ہو سکتی ہے، شاید اسپنرز کی معاونت نہ ملے۔

رکی پوٹنگ کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی اوورز میں شاہین آفریدی اور اوپننگ بیٹنگ میں محمد رضوان کی ایک کلاس ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیم میں پیپرز پر دیگر ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ میچ ونرز ہیں، میرے خیال میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی اور کینگروز جیتیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button