تازہ ترینخبریںدنیا

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ: بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 3 میں موجود

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی ، بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 3 پوزیشنز پر موجود ہیں۔

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کے بعد کرکٹ کے  تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 3 پوزیشنز پر آنے والے دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں

ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے نمبر پر، پاکستان کے بابر اعظم  ایک درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

عبداللّٰہ شفیق ٹیسٹ رینکنگ میں 23 درجے ترقی کے بعد اب  16 نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔

ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا اور امام الحق کا دوسرا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن کا تیسرا اور کوئنٹن ڈی کوک کا چوتھا نمبر ہے۔

بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے مزید تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کےجسپریت بمرا کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن ہے، جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں  پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی اور محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کی تیسری پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی، انگلینڈ کے عادل رشید کی دوسری جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کی تیسری پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی 12  ویں نمبر پر موجود ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button