تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں سب سے زیادہ کہاں بارش ہوئی؟

محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق خیرپور سندھ میں سب سے زیادہ 71 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ دادو میں 45 اور لاڑکانہ میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں 30، گلشنِ حدید میں 16، کیماڑی اور ناظم آباد میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں 6 اور نارتھ کراچی میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کے علاقے تربت میں 41، قلات میں 22، گوادر میں 7 اور بالاکوٹ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button