تازہ ترینتحریکخبریں

اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے

ٹوئٹ میں اپیل کی گئی ہے کہ براہ کرم اس اکاؤنٹ سے کسی بھی غیر معمولی ٹوئٹ کے موصول ہونے پر اطلاع دیں

ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button