تازہ ترینجرم کہانیخبریں

دوران سفر بس ڈرائیور کی مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی

صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں بس ڈرائیور نے خاتون مسافر کو مبینہ طور پر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ راجن پور کے گورچانی ٹرمینل پر پیش آیا، مبینہ زیادتی کا شکار خاتون چچہ وطنی سے کوٹ مٹھن جارہی تھی کہ اس دوران گورچانی ٹرمینل پر بس نے اسٹاپ کیا

اسی دوران بس ڈرائیور نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا،اندوہناک واقعے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور فوری درندہ صفت ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

آر پی او محمد سلیم نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری کےلیے فوری طورپر ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button