Uncategorizedتازہ ترینخبریںسیاسیات

چوہدری شجاعت پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے پارٹی اراکین کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے پارٹی اراکین کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایم پی ایز کو پیغام دیا ہے کہ پرویز الہٰی ق لیگ کے متفقہ امیدوار ہیں لہذا انہیں سپورٹ کیا اور ووٹ دیا جائے۔

واضح رہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کی حمایت کے حصول کے لیے سابق صدر آصف زرداری نے دو روز قبل چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی تاہم ان کے انکار اور پرویز الہٰی کی حمایت کے اعلان کے بعد گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی تھی

چوہدری شجاعت پر مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی جانب سے بھی حمزہ شہباز کی حمایت کے لیے دباؤ تھا جب کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں ایم کیو ایم کے خالد مقبول اور باپ پارٹی کے خالد مگسی نے بھی سربراہ ق لیگ سے ملاقات کی تھی لیکن انہیں بھی چوہدری شجاعت نے اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے مایوس کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button