تازہ ترینخبریںسیاسیات

اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب پر شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے تین بڑے اتحادیوں کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی رہنماؤں کو آج بروز منگل 19 جولائی کو ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہیں۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق لاہورمیں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کا وقت پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا ہے قبل ازوقت انتخابات بہتر آپشن نہیں جبکہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ بچانے کے لیے تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں جیت کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کو ہرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔’

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی موجودہ صورت حال میں اتحادیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور پارلیمنٹ اپنا وقت پورا کرے گی۔

دوسری جانب انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی وجہ سے خوفزدہ ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 15جب کہ مسلم لیگ (ن) نے چار نشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button