تازہ ترینخبریںدنیا

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔ 

مقبوضہ کشمیر کی کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں 19 جولائی کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے، یوم الحاق پاکستان پر بھارت کے جبری قبضے سے آذادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جائے گی۔

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے 19 جولائی 1947 کو الحاق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔

اس تاریخی قرارداد میں کشمیری مسلمانوں کی اُمنگوں پر جموں کشمیر کا پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا، کشمیریوں کا یہ فیصلہ پاکستان سے اپنا مستقبل جوڑنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button