تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پی این ای کا مطالبہ منظور، حکومت کا اخبارات کو براہ راست ادائیگیوں کا فیصلہ

محکمہ اطلاعات پنجاب نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے مطالبات منظور کرتے ہوئے 15/85 کے فارمولے کے تحت اخبارات و جرائد کو براہ راست ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق DGPR پنجاب نے سی پی این ای کی پنجاب کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیئے گئے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ اشتہاراتی ایجنسیوں کے توسط سے جاری ہونے والے اشتہارات کے واجبات 85/15 فارمولے کے تحت اخبارات و جرائد کو براہ راست ادا کرے گی، اس فیصلے سے اشتہاراتی ایجنسیوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سی پی این ای کی جانب سے اخبارات کو اشتہارات کے ریلیز آرڈر اور میٹر کی فراہمی میں درپیش مشکلات کی شکایت کا بھی ازالہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ پنجاب حکومت کے اشتہارات بمعہ ریلیز آرڈر بذریعہ ای میل اخبارات و جرائد کو ارسال کیئے جائیں گے۔

سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے محکمہ اطلاعات پنجاب کے دونوں اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا سی پی این ای کے دیرینہ مطالبات کو منظور کرتے ہوئے پنجاب کے اخبارات و جرائد کو 85/15 فارمولے کے شفاف و سہل طریقہ کار کے تحت براہ راست ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ 85/15 فارمولے کے تحت پنجاب کے مقامی اور ریجنل اخبارات و جرائد کو فوری ادائیگیوں میں تیزی آئے گی اور اشتہارات کی فراہمی میں درپیش مشکلات بھی کم ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button