انتخاباتتازہ ترینخبریں

پنجاب اسمبلی ضمنی انتخاب: کہاں کہاں ہنگامہ آرائی ہوئی

آج صبح 8 بجے سخت سیکیورٹی میں پولنگ شروع ہوئی، تو بے ضابطگیاں اور بدمزگی کے واقعات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے، کچھ پولنگ اسٹیشنز میدان جنگ بنے، پی پی 168 کے پولنگ اسٹیشن 51 پر نون لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان گتھم گتھا ہو گئے،

اسی حلقے میں نون لیگ اور ٹی ایل پی کے کارکنوں میں بھی ٹکراؤ ہوا۔ کارکنوں نے ایک دوسرے کو لاتیں ماریں، اور گھونسے برسائے، ڈولفن اہل کار تماشا دیکھتے رہے جب معاملہ ٹھنڈا ہوا تو پولیس آئی

پی پی 217 ملتان میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن نمبر 14 پر ووٹروں نے انتخابی عملے پر الزام لگایا، خواتین ووٹروں نے کہا انھیں شیر پر مہر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

پی پی 72 فیصل آباد میں بیلٹ پیپرز پھاڑ دیے گئے، پی پی 158 میں ہنگامہ آرائی ہوئی، ووٹروں نے بے ضابطگیوں کی شکایات کیں، مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں الیکشن کمیشن نے اسپتال کو ہی پولنگ اسٹیشن بنا کر مریضوں کا داخلہ بند کر دیا، جب کہ شیخوپورا میں قبرستان میں پولنگ بوتھ بنا دیے گئے

 

جواب دیں

Back to top button