تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کا نیا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔ بحیرہ عرب میں شدید کم دباؤ والی ہوا کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا یہ دباؤ ٹھٹھہ سے 340 کلومیٹر دور ہے۔

ہوا کا شدید کم دباؤ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں میں پہلے شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ بعد ازاں یہ مغرب میں اومان کے ساحل کی طرف بڑھے گا، ہوا کے شدید کم دباؤ کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں آج سے 18جولائی اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر 17 اور 18جولائی کو موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

کہیں کہیں شدید موسلا دھار اور طوفانی بارشوں کا امکان بھی ہے، سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور میرپور خاص میں بارشوں کا امکان ہے۔

عمرکوٹ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان میں لسبیلہ، اوتھل، اورماڑہ، گوادر، پسنی، تربت، جیوانی اور کَچھ کے علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button