تازہ ترینجرم کہانیخبریں

اوکاڑہ میں شوہر کی فائرنگ، بیوی اور سسرالیوں سمیت 5 افراد قتل

وکاڑہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کرکے بیوی، سسر، سالے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا جب کہ راہ گیر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

اوکاڑہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات رونما ہوئی ہے۔ بیوی کے روٹھ کر میکے بیٹھ جانے پر ملزم رفیق نے منڈی روڈ غلہ گودام اور لطیف آباد کے دو مقامات پر فائرنگ کرکے بیوی، سسر، سالے سمیت 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پہلے منڈی روڈ پر غلہ گودام کے قریب عدالت میں پیشی سے آنے والے سسرالیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم کا سسر عاشق اور سالا سلمان موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بیوی سلمیٰ شدید زخمی ہوگئی جس کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسی۔

ملزم نے لطیف آباد کے علاقے میں بھی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں راہ گیر بھی شامل تھے، بعد ازاں زبیدہ نامی ایک اور خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، فائرنگ کے واقعات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم رفیق کی بیوی روٹھ کر میکے میں تھی اور عدالت میں کیس زیر سماعت تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button