تازہ ترینخبریںسیاسیات

سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے: اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے، پولیس پرچے کاٹ رہی ہے، دھمکیاں دے رہی ہے۔

ضمنی انتخابات میں پنجاب حکومت کی مبینہ مداخلت سے متعلق عمر ایوب کی 3 درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے فیصلے پر تحریکِ انصاف نے لچک دکھائی، حمزہ شہباز کو مان لیا۔

اسد عمر نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حیثیت نگران وزیرِ اعلیٰ سے زیادہ نہیں ہے، یہ حکومت زیادہ دیر بچنے والی نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دی تھیں کہ ضمنی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا لیکن جس دن سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے اس دن سے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button