تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس, سوشل میڈیا پر کردار کشی جیسے معاملات کا جائزہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمدطاہررائے، قائم مقام چئیرمین نادرا بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالدلطیف اور دیگرحکام کی شرکت

سوشل میڈیا پرشہریوں کی ہراسگی،غیراخلاقی ویڈیوزاپلوڈ کرنے،بلیک میلنگ اورانکی کردارکشی سے متعلق معاملات کاجائزہ

سوشل میڈیا کے ذریعےغیراخلاقی مواد کی تشہیر،شہریوں کی ہراسگی اورکردار کشی کی ذریعے ساکھ خراب کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیر داخلہ کی سائیبرکرائم میں ملوث ایسے افراد کیخلاف سخت اور فوری ایکشن کیلئے ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ہدایات جاری۔

اجلاس میں سائیبرکرائم بلخصوص ہراسگی اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے اوراسکی تشہیر سے متعلق قوانین کو موثر بنانے کا بھی فیصلہ

ہراسگی اور کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنےکے معاملے پر PECA 2016 میں ضروری ترامیم لانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل

ورکنگ گروپ سوشل میڈیا پر ہراسگی، کردارکشی اور توہین آمیز مواد روکنے کیلئے قانون سازی اورانتظامی اقدامات کے حوالے سے معاملات کاجائیزہ لے گا۔

ورکنگ گروپ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اتفاق رائے سے اپنی مرتب شدہ سفارشات وزارت داخلہ کو پیش کرے گا۔

شہریوں کی شکایات کیلئے ایف آئی اے نے رابطہ نمبرز بھی جاری کردئیے

سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد اور شہریوں کی کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

سوشل میڈیا پرغیراخلاقی اور توہین آمیز مواد کی موجودگی اور اسکی تشہیر سے معاشرے میں انارکی اور بیگاڑکا اندیشہ ہے- وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

ایسے جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، کاروائی بلا تفریق عمل میں لائی جائیگی۔ وزیر

معاشرے میں اخلاقی اقدار پامال کرنے والوں کیخلاف متعلقہ ادارے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

شہریوں کی عزت نفس محفوظ بنانے، انکو ہراسگی اور بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور دیگر ادارے فعال کردار ادا کریں۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

شہری اپنی شکایات ایف آئی اے کے رابطہ نمبرز پر بھیجیں؛ شکایات پر بلا تاخیر عملدرآمد کرینگے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

سائیبر Space میں ہراسگی، کردار کشی، غیراخلاقی مواد اور بلیک میلنگ سے متعلق شکایات ایف آئی اے کے رابطہ نمبرز پر درج کرواسکتے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے

شہری اپنی شکایات ایف ائی اے پورٹل، شکایت نمبر 111345786 یا ایف آئی آئے کے کسی بھی دفتر میں درج کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button