تازہ ترینخبریںپاکستان

شریف فیملی اور لیگی رہنماؤں کے مقدمات: نیب افسران تبدیل

شریف فیملی اور ن لیگی رہنماؤں کے مقدمات کی تفتیش کرنے والے نیب افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔

نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کے بعد ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کی گئی ہے۔

شریف فیملی، خواجہ آصف، جاویدلطیف کے کیسز کی تفتیش کرنے والے افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔ قائم مقام نیب چیئرمین کی منظوری کے بعد انوسٹی گیشن افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے۔

نیب لاہور سے محمد آفتاب کو نیب کراچی بھیجنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں جب کہ نیب لاہور سے محمد اصغر کو نیب سکھر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

ندیم احمد کا نیب لاہور سے نیب اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔ نیب لاہور سے خاور الیاس کو نیب بلوچستان ٹرانسفر کرنے کے احکامات ہوئے ہیں۔

محمد طارق خان کو نیب سکھر سے نیب لاہور ٹراسفر کر دیا گیا ہے جب کہ مفتی عبدالحق کا نیب اسلام آباد سے نیب لاہور تبادلہ ہوا ہے۔

حنا سعید کو نیب بلوچستان سے نیب اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button