تازہ ترینخبریںپاکستان

موٹروے پر جرمانے کا نیا نظام متعارف

موٹر وے پولیس نے موٹر وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کے لیے نیا نظام اسپاٹرز متعارف کرادیا۔

نئے نظام کے تحت جدید کیمروں کے ساتھ اہلکاروں کو اوور ہیڈ برج اور اونچے مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔
موٹر وے پولیس اہلکاروں کو اسپاٹرز کے نام سے اونچے مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

اسپاٹرز مخصوص مقامات سے موٹروے پر قوانین کی خلاف ورزری کرنے والی گاڑیوں کے بارے میں کنٹرول روم کو آگاہ کریں گے ۔

کنٹرول روم سے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے رنگ اور نمبر سے پٹرولنگ آفسیر کو آگاہ کیا جائے گا۔

پیٹرولنگ آفیسر ٹریفک قوانین توڑنے والوں پر جرمانہ عائد کریں گے۔ موٹر وے پولیس ٹریفک قوانین توڑنے والے کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button