تازہ ترینخبریںدنیا

ایران کی فوج دشمن کی آنکھ کا کانٹا بنی ہوئی ہے

ایران کی بری فوج اپنی دفاعی اور حربی طاقت اور جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ دشمن کی آنکھ کا کانٹا بنی ہوئی ہے اور ہمارے جوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے مریوان میں تین سو اٹھائیسویں میکانائزڈ بریگیڈ کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بری فوج اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس کے جوانوں کے حوصلے بہت بلند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی بری فوج کے جوان رات دن ملک کی سرحدوں کے تحفظ کی خاطر اپنی پوری توانائیاں بروے کار لارہے ہیں۔
بریگیڈ یئر کیومرث حیدری نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر اور انقلابی سپاہی ملک و ملت کے امن و سکون اور آسائش کی خاطرکسی بھی کوشش اور قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button