Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان
کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا 23واں یوم شہادت

کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا 23واں یوم شہادت آج بروز منگل 5 جولائی کو منایا جارہا ہے۔
دشمن کے دانت کھٹے اور کارگل کے معرکے میں جرات اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نے کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔
قوم کے بہادر سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 23 ویں یوم شہادت پر ان کے آبائی علاقے صوابی میں آخری آرام گاہ پر پروقارتقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل عادل یامین نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔
پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا، تقریب میں کیپٹن کرنل شیرخان شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،اس کے علاوہ سول ،عسکری حکام اورشہید کےلواحقین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔