تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نےوزیراعلیٰ پنجاب کےروشن گھرانہ پروگرام کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کرکے 7 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابات کے شیڈیول کا اعلان 25 مئی 2022 کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، منتخب نمائندہ یا حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈیول کے اعلان کے بعد ان حلقوں میں کسی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔

الیکشن کمیشن نے مذکورہ نوٹس وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے “ روشن گھرانہ پروگرام “ کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے دیا ہے۔

ریلیف پیکج کا اعلان وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 4 جولائی 2022 کو کیا گیا جبکہ الیکشن شیڈیول 25 مئی 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button