Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ایک لمحے کو ایسا لگا میری سانس اکھڑ جائے گی

بھارت کے ریئلٹی پروگرامز کی اسٹار نکی تمبولی کا دوسری مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک لمحہ ایسا آیا کہ وہ سانس تک نہیں لے سکتی تھیں، انہیں لگا کہ ان کی سانس اکھڑ جائے گی۔

نکی تمبولی دہلی میں اپنے گانے کی عکسبندی کے لیے موجود تھیں جب انہیں شدید بخار اور کھانسی ہوئی جس کے بعد سینے میں درد کی شکایت شروع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نکی نے کہا کہ ابتدا میں انہوں نے علامات کو نظر انداز کیا اور وہ سمجھیں کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے طبعیت خراب ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ دہلی سے واپس ممبئی آتے ہوئے پرواز کے دوران ایک لمحہ ایسا آیا جب ان کی سانس اکھڑ گئی، سر میں شدید درد ہورہا تھا۔

آج صبح نکی تمبولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہوں نے اس سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔

انہیں دوسری بار کورونا وائرس ہوا ہے، تمبولی کو آج دبئی روانہ ہونا تھا لیکن اب وہ صحت بہتر ہونے تک آرام کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!